ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیدر لینڈ کی خاتون نے علی ظفر کو شادی کی پیشکش کر دی

Ali Zafar

Ali Zafar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکار علی ظفر کو نیدر لینڈ کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے سنڈے کو فن ڈے منانے کے لیے مداحوں سے باتیں کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں سوال و جواب شروع کرتے ہیں لوگ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔

علی ظفر کا ٹویٹ کرنا تھا کہ مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیئے۔ کسی نے کامیابی کا راز پوچھا تو کسی مداح نے آنے والے البم سے متعلق سوال کیا لیکن ایک مداح ایسی تھیں جنہوں نے علی ظفر سے ایک مشکل سوال کردیا۔

نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کیا ہے کہ کیا میں کچھ بھی پوچھ لوں؟ تو پھر یہ بتائیں کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

سنتھیا کی جانب سے کی جانے والی شادی کی پیشکش پر علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ تھوڑا مشکل ہو جائے گا، اُمید ہے آپ میری مجبوری کو سمجھیں گی۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں