ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریسلرز کے میڈل منسوخ کرنے پر ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کلب

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی ریسلرز محمد عمر اور محمد سلیمان کے براؤنز میڈل منسوخ کرنے پر ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اگر متعلقہ حکام پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کاروائی میں جیل بھیجا جائے گا ۔عدالت نے متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔منگل کوپاکستانی ریسلرز محمد عمر اور محمد سلیمان کا براؤنز میڈل پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کینسل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ کھلاڑیوں کے وکیل سردار تیمور اسلم نے دلائل دیے کہ ریسلر محمد عمر اور سلیمان نے کامن ویلتھ گیمز میں براؤنز میڈل جیتے ،محمد عمر تعلق پاکستان واپڈا سے ہے اور وہ ریسلر ہیں ، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو ویزا نہ ملنے پر دونوں ریسلرز نے انفرادی طور پر شرکت کی ، دونوں ریسلرز نے براؤنز میڈل جیتے اور پاکستان کا نام روش کیا ،پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کو خط لکھ کر میڈلز کینسل کرنے کرنے کا کہا ، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے خط میں کہا کہ دونوں ریسلرز نے پاکستان کی نمائندگی نہیں کی ، کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے خط کو مسترد کردیا اور میڈل منسوخ نہیں کیے ، عدالت متعلقہ حکام کو حکم دے کہ وہ ریسلرز کے میڈل منسوخ نہ کرے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اگر متعلقہ حکام پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کاروائی میں جیل بھیجا جائے گا ۔عدالت نے متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں