ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچرے سے بجلی، پالیسی منظوری کیلیے سندھ کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ

 کراچی: کچرے سے بجلی بنانے کے پلانٹ لگانے کے لیے پالیسی کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلیے سندھ کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کراچی میں روزانہ بنیادوں پر جمع ہونے والے کچرے سے لینڈ فل سائٹس پر بجلی بنانے کے پلانٹ لگانے کے لیے پالیسی کو حتمی شکل دے کر اسے منظوری کیلیے سندھ کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یہ فیصلہ بدھ کو وزیر بلدیات،اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی صدارت میں محکمہ توانائی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لینڈ فل سائٹس پر کچرے سے بجلی بنانے کے پلانٹ لگانے والی کمپنیوں کو زمین بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی اور سندھ حکومت کوئی ٹیکس بھی نہیں لے گی، لینڈ فل سائٹ پر کچرے سے بجلی بنانے والی کمپنیاں 35 میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگا سکیں گی اور اس لینڈ فل سائٹ پر کچرے سے بننے والی بجلی کے ٹیرف کے لیے نیپرا سے رجوع کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں کچرے سے بننے والی بجلی کے منصوبے کو جلد ہی سندھ کے دیگر شہروں تک بھی توسیع دی جائے گی، اجلاس میں سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، سیکریٹری توانائی سندھ طارق علی شاہ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ زبیر احمد چنہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں