ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے، رانا ثنا للہ

 لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں سے انصاف تب ملے گا جب یہ آزاد ہوں، ججوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے اداروں پر حملہ کیا، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے، اس ماحول میں کوئی اور راستہ نہیں کہ اس غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد کی جائے۔ لانگ مارچ ملتوی ہونے پر حکمرانوں کی خوشی دیکھ کر حیرانگی ہوئی، جب انہوں نے خوشی منائی تو لگ رہا تھا کہ ان کی نیند حرام ہو چکی تھی، ایسا لگتا تھا یہ کسی چُھری کے نیچے تھے،

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا التوا غلط ہوا، اسے جاری رکھا جانا چاہیے تھا، پی ڈی ایم کا دوبارہ اجلاس ہو گا تو یہ کسی نتیجے پر ضرور پہنچیں گے، عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں