ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیر ترین فٹبال ا سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا

لندن(جسارت نیوز)امیر ترین فٹبال ا سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا، بارسلونا کلب سے 107.6 ملین پانڈ تنخواہ لینے والے سب سے آگے ہیں، ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلہ سامنے آیا ہے، سپر اسٹار پلیئرز کے درمیان زیادہ کمائی کی دوڑ میں لیونل میسی بازی لے گئے۔ یورپی کھلاڑیوں میں میسی سب سے زیادہ 107.6 ملین پانڈ تنخواہ لیتے ہیں۔ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو آمدن میں آدھے، اطالوی کلب یووینٹس سے وابستہ رونالڈو کی تنخواہ 46.5 ملین پانڈ ہے۔برازیلی فارورڈ نیمار تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، 31.3 ملین پانڈ کماتے ہیں۔ ٹاپ 5یورپی فٹبالرز میں لوئس سوآریز کا آخری نمبر ہے۔ انگلش پریمئر لیگ میں زیادہ کمانے والے کی فہرست میں گیرتھ بیل کا 25اعشاریہ 6 ملین پائونڈ کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں