ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری نگر میں کشمیری خواتین اور بچوں کی یوم پاکستان کی تقریب

سری نگر (صباح نیوز) مقبوضہجموں و کشمیر میںکشمیری خواتین اور بچوں نے یوم پاکستان کا جشن منانے کے لیے سری نگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچے سری نگر شہر میں ایک جگہ پر جمع ہوئے اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا اور پاکستانی پرچم لہرایا۔ بچوں نے سبز اور سفید رنگ کے غبارے بھی ہوا میں چھوڑے جو پاکستانی پرچم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ کڑے وقت کے باوجود وہ مقدس سرزمین پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کشمیری مسلمان پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ جینا اور مرنا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں