ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی نیب پیشی کی ریلی میں شریک ہونے کا اعلان

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ 26مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔ وسطی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماوں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرد گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے:نیب نے مریم نواز کو اراضی کیس کی تفتیش کے لیے بھی طلب کرلیا

واضح رہے کہ نیب نے 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کو جاتی امرا میں 1500 کنال اراضی کی ان کے نام مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں طلب کیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشی کے وقت تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لائیں۔  پی ڈی ایم نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقعے پر ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں