ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٓٓانڈر 16 گیمز، میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں تعلیمی وظائف کا آغاز

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی تعلیم رکھنے میں مدد کے لئے تعلیمی وظائف کی فراہمی شروع کر دی ہے، انڈر 16 جونیئر گیمز میں میڈلز جیتنے والے 35 کھلاڑیوں کو وظائف کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ۔ آئندہ ہفتے انڈر 21 گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو وظائف کی رقم جاری کی جائے گی۔ حکومت نے گولڈ میڈلز پر 10 ہزار، سلور میڈلز پر 8 ہزار اور برونز میڈلز پر 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ہے جس کی رقم ڈائریکٹوریٹ جنرل ا سپورٹس کو جاری کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد وظائف کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے جن 35 کھلاڑیوں کو وظائف جاری کئے گئے ہیں ان میں زینب، طلحہ سلیم، عبدالرزاق، خدیجہ مبین، عبدالرافع، محمد حماد، سید شاہ حسن، روحیل خان، عبدالوہاب، واجد خان، امین جان، ذوالقرنین، رحمداد، رشید خان، حضرت عمر، جواد احمد، سید اوسید علی شاہ، محمد شکیل، شہاب بختیارودیگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں