ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: صدر رجب طیب ایردوان کی اقلیتی مذہبی فرقوں کے نمائندوں کے ساتھ افطاری

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کی چانکایہ ریذیڈینسی میں دی گئی افطاری میں اقلیتی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔

ترکی محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش بھی افطاری میں موجود تھے۔ دیگر اقلیتی مذہبی  جماعتوں میں سے فینر روم کے پیٹرک بارتھولومیوس، بالک لی یونانی ہسپتال وقف کے سربراہ کونسٹانٹین یووانیدس، سریانی مذہبی پیشوا یوسف چیتن، سریانی قدیم وقف کے سربراہ سعید سوسین، ترکی یہودی فرقے کے دینی پیشوا اسحاق ہالیوا، ترکی یہودی فرقے کے سربراہ اسحاق ابراہیم زادے، ترکی ہاہام صدارتی دفتر وقف کے سربراہ اور ترکی  کی یہودی کمیونٹی کے نائب صدر ایرول کوہن، ترکی کے آرمینی پیٹرک ساحاق ماشالیان، سرب پیرگچ آرمینی ہسپتال وقف کے سربراہ بیڈروس شیرین اولو، ترکی سریانی کیتھولک فرقے کے روحانی لیڈر اورہان  عبدالاحد چان لی اور سریانی کیتھولک وقف انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکی باساتیمیر نے  افطاری میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں