ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے سفارتخانوں سے متعلق بیان پر سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کا ردعمل

 Jalil Abbas Jilani and Imran Khan

Jalil Abbas Jilani and Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سفارتخانوں سے متعلق بیان پر سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اور سابق سیکرٹری خا رجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ محترم وزیراعظم، کاش آپ کو سفارتی مشنز کے کام کے بارے میں مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاتا۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کی تصدیق، شادی کے سرٹیفکیٹ اور لائسنس جیسی خدمات کو تصدیق کے لیے ایچ ای سی، وزارت داخلہ یا صوبائی حکومتوں کے پاس بھیجا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بروقت جواب نہیں ملتا تو تاخیر ہوتی ہے، اس کا الزام سفیروں پر ڈالنا غیر منصفانہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سفارتکاروں سے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں جس طرح پاکستانی سفارتخانے چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سفارتخانوں کانوآبادیاتی دور والا رویہ قبول نہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں سے متعلق شکایات زیادہ ہیں اور سعودی عرب اور یو اے ای سے ہی سب سے زیادہ ترسیلات پاکستان آتی ہیں۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں