ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمعہ کی چھٹی منسوخ ؛ سندھ میں آج تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے جمعہ کے لیے چھٹی منسوخ کرتے ہوئے تمام تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو کاروباری برادری ایس او پیز کے تحت کاروبار کرسکتی ہے تاہم اتوار آٹھ مئی سے کاروبار بند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو کاروبار کی بندش کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، امید ہے عوام اور کاروباری حضرات تجارتی مراکز میں ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے تحت حکومت سندھ نے صوبے میں دو روز سیف ڈیز قرار دئیے تھے جس کے تحت ہر ہفتے جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل طور پر بند ہوتا ہے تاہم کاروباری برادری کی درخواست پر سندھ حکومت نے جمعہ کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں