ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلوے کا عید پر 10 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور: ریلوے حکام نے لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن کی 10 عید ااسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو آج 7 مئی سے 12 مئی تک چلائی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے 10 عید اسپیشل اپ اور ڈاؤن کی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے عید ااسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج 7 مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے چار، چار آپ ڈاؤن کی عید ااسپیشل ٹرین چلے گی، نویں عید ااسپیشل ٹرین 11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی۔

آخری دسویں عید اسپیشل ٹرین 12، مئی کو کراچی سے ملتان کے درمیان چلائی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر روٹین کی ٹرینیں بھی چلتی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں