ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی، محسن داوڑ

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماء نے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔

شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے ٹویٹ کی اور بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محسن داوڑ نے اپنے پیغام میں  بتایا کہ کل وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔

محسن داوڑ نے مقامی علماء کی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے  افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ  کل 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں