ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: زرعی ادویات کی فیکٹری میں دھماکہ

بھارت کے جنوبی صوبے تامل ناڈو میں زرعی ادویات کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق تامل ناڈو کے SIPCOT صنعتی علاقے کی ایک فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کیمیائی مادے کی تیاری کے لئے استعمال کئے جانے والے  بوائلر  میں دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کے 4 ملازمین ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتال میں منتقل کر دیا  گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جوار کی کاروباری جگہوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں