ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعید الفطر کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا، فوج کی دیگر قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری تھی۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں