ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بد بخت بیٹے کے تشدد سے باپ زندگی کی بازی ہار گیا

 کراچی: نیو کراچی میں بد بخت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر تشدد کرکے باپ کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں پیش آیا، جس میں جائیداد کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں بدبخت بیٹےنے عمر رسیدہ باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے60 سالہ حنیف انصاری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی ندیم نے بتایا کہ ہمیں سیکٹر الیون ڈی میں جھگڑے کے دوران ایک بزرگ شہری کی ہلاکت کی خبر ملی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کربوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا۔ جس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے باپ کو تشدد کرکے قتل کیا، تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں