ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنوں عاقل میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

پنوں عاقل: سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ کو حادثہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی، 11 لاشیں روہڑی تحصیل اسپتال جب کہ 2 لاشیں تحصیل اسپتال پنوعاقل منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں