ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوران خطبہ امام کعبہ پر حملے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران منبر تک جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گارڈز نے گرفتار کرلیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے مسجدالحرام میں منبر پر امام تک پہنچنےکی کوشش کی۔

الحرمین کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آج ایک واقعہ پیش آیا جب مسجدالحرام کے منبر پر شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے تو ایک شخص نے منبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہناتھا کہ پبلک سیکیورٹی عہدیداروں نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو قابو کیا اور حراست میں لےلیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام میں ملبوس شخص بظاہر لاٹھی کے ساتھ منبر کی طرف تیزی سے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم سیکیورٹی گارڈز چابکدستی سے اس کو قابو کر کے دور لے گئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں