ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں انڈین ایئرفورس کے اہلکار کی خودکشی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں انڈین ایئرفورس کے ایک اہلکار نے سری نگر فضائی اڈے میں اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے فضائی اڈے میں تعینات ہریانہ سے تعلق رکھنے والے انڈین ایئر فورس کے اہلکار نے گلے میں پھندہ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ساتھی اہلکار جب کمرے میں پہنچے تو کوٹلی کلن نامی اہلکار کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔ خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکاروں میں کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور 2007 سے تاحال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں