ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام : ترک فوجی اڈے پر ماڈل طیارے کی پرواز،پی کے کے کا دہشتگرد ہلاک

شام میں فرات ڈھال آپریشن کے حامل علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے پر ایک ماڈل طیارے کے ذریعے حملے کی  کوشش میں ملوث  دہشتگرد مارا گیا۔

 ترک وزارت دفاع کے مطابق، علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کی جانب سے فرات ڈھال آپریشن کے حامل علاقے میں واقع فوجی اڈے پر ماڈل طیارے سے حملے کی کوشش ترک جوانوں نے ناکام بنا دی ۔

بتایا گیا ہے کہ  اس طیارے کے ملبے میں موجود کارڈ کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس کی پرواز کے مقام کا پتہ لگایا گیا جہاں فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے پی کےکے کا ایک دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں