ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت نے دو سالوں میں 484 بلین روپے کے محصولات کی ادائیگی کو ممکن بنایا

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں فرق  کافی نمایاں اور واضح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت اُن کی حکومت نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔

وزیر اعظم  کے مطابق  اسی دورانیہ میں  نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق  کا مشاہدہ ہوتا ہے، 2018 اور 2020 کےدرمیانی عرصے میں  نیب نے 484 بلین روپے  کے محصولات  وصول کیے جبکہ ، 1999 سے 2017 کے دوران نیب محض  290 بلین روپے  محصولات  کی ادائیگی کو حاصل کر سکا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں