ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان نے 6 آرمینی فوجی اسیر بنا لیے

آذری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے قل بجر کے علاقے میں سرحد عبور کرتےہوئے  بارودی سرنگیں بچھانے والے چھ آرمینی فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 آذری وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا جب انہیں اطلاع ملی کہ  آرمینی فوجیوں کا ایک گروپ بارودی سرنگیں بچھانے کی غرض سے آذری علاقے میں داخل ہوا ہے۔

 اس اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں چھ آرمینی فوجی اسیر بنا لیے گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ  سرحد کے قریب متعدد آرمینی ٹینکوں اور دیگر بکتر بند گاڑیوں کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے جن کی پیش رفت کو آذری فوج نے  روک دیا ہے۔

آذری فوج نے علاقے میں اپنا کنٹرول   بحال رکھا ہوا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں