ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے 10 اضلاع میں گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی منظوری

کراچی: وزیراعلیٰ نے 10 اضلاع میں 4 ارب روپے کی لاگت سے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سولر ہوم سسٹم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے 10 اضلاع میں 4 ارب روپے کی لاگت سے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی منظوری دے دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروجیکٹ خیرپور، سانگھڑ، بدین، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، قمبرشہدادکوٹ، تھرپارکر، سجاول اور عمرکوٹ میں شروع کیا جارہا ہے، اور ہر ضلع میں 20 ہزار گھروں کو سولر سسٹم مہیا کیا جائے گا، ہر سولر پینل کی 50 فیصد قیمت سندھ حکومت اور 50 فیصد گھروالوں کو ادا کرنی ہوگی۔

وزیرتوانائی نے  بتایا کہ یہ پروجیکٹ سانگھڑ اور خیرپور میں فوری طور پر شروع کیا جائے گا، جب کہ تمام 10 اضلاع میں سولر ہوم سسٹم پروجیکٹ کا افتتاح اگلے ماہ کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ سے غریب لوگوں کو اس لوڈشیڈنگ کے زمانے میں بجلی مہیا ہوسکے گی، سولر پینل ایسے لوگوں کو مہیا کیا جائے جن کے گھروں میں پہلے بجلی نہیں ہے، اور ان میں بھی ایسے گھروں کو ترجیح دی جائے جن کی سربراہ خواتین ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں