ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، وین کھائی میں جا گرنے سے 11 افراد لقمہ اجل

پاکستان میں ایک مسافر وین  کو خوفناک حادثہ پیش آیا  جس دوران 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری اور ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوتے  ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ  پہنچتے ہوئے  ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں