ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

کراچی: نبی بخش کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور نے غلطی سے بھول جانے والی مسافر خاتون کا پرس تھانے پہنچا دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے نبی بخش میں گزشتہ روز ایک رکشہ ڈرائیور فضل قادر کی ایمانداری کا بے مثال واقعہ پیش آیا، جب  ایک مسافر خاتون اپنا پرس اس کے رکشے میں بھول گئی اور رکشہ ڈرائیور فضل قادر وہ پرس لے کر تھانے پہنچ گیا۔

ایس ایچ او نبی بخش لیڈی انسپکٹر تسنیم کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی جانب سے دیئے گئے پرس میں موبائل فون، شناختی کارڈ، نقدی اور کچھ دستاویزات تھیں، اور جب موبائل فون کے ذریعے مذکورہ خاتون سے رابطہ کیا تو فوراً تھانے پہنچ گئی جہاں اسے پرس اور پرس میں موجود تمام چیزیں بحفاظت دے دی گئیں۔ پولیس حکام کی جانب سے رکشہ ڈرائیور کو سراہا گیا جب کہ خاتون نے بھی اس عمل کی ستائش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں