ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق

 لاہور: اوکاڑہ میں چھت گرنے سے تین بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوگئے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے نواح میں ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی طارق آباد میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک گھر میں موجود تین خواتین اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق 

واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ملبہ ہٹاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں