ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جس کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77.65 روپے برقرار رہے گی اورپیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں