ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختون خوا کابینہ سے ایک اضافی وزیر نکالنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک اضافی وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئینی حد سے زیادہ وزراء لینے پر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جب کہ محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آج اسمبلی میں آئینی نکتے کی وضاحت کریں گے، جو رائے بھی آئی حکومت آئین و قانون کے تحت فیصلہ کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں