ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق

بیرون ممالک سے کراچی آنے والے 4 افراد میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ میں بھارتی کورونا وائرس داخل ہوگیا، کراچی ایئرپورٹ سے 4 افراد میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 افراد عراق سے پاکستان پہنچے اور ایک مسافر مسقط سے پاکستان آیا، تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی مسافر میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خلیجی ملک سے آئے پاکستانی شخص میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس حوالے سے وزارت صحت نے کہا تھا کہ متاثرہ شخص حال ہی میں خلیجی ملک سے پاکستان پہنچا تھا اور پاکستانی ایئرپورٹ پر اس کی اسکریننگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ مسافر بھارتی کورونا وائرس کا شکار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں