ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے نے سریانی ایکٹویسٹ کو اغوا کرلیا

شام  شمال  مشرق میں  برسر پیکار   دہشت گرد تنظیم  وائی پی جی/ پی کے کے کے زیر قبضہ حیسکہ  کے علاقے میں مسلح افواج میں دہشت گردوں کی زبردستی بھرتی پر تنقید  کرنے والے ایکٹویسٹ  کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

ڈیموکریٹک سریانیوں کی تنظیم  کے رکن   کریم دےوےلی  نے انادولو ایجنسی (اے اے) کے نامہ نگار کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن الکاس کو وائی پی جی / پی کے کے نے اغوا کیا ہے کیونکہ وہ  وہ وائی پی جی / پی کے کے کی زبردستی اس میں بھرتی کرنے کے عمل کے خلاف تھا۔

دے وےلی  نے کہا ہے کہ کل شام  ساڑھے چار بجے حصام  کو شاپنگ کرنے کے بعد نقاب پوش افراد کے ایک گروہ نے اغوا کرلیا اور اپنی  گاڑی میں بٹھا کر  لے گئے۔

دہشتگرد تنظیم وائی پی جی / پی کے کے نے شام کے  شمال میں  حسیکہ  کے علاقے میں  اگست 2018 سیریا نی اقلیت کے اسکولوں کو لائسنس نہ ہونے اور نصاب پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بند کردیا  تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں