ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے نیو جنریشن میٹرولوجی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا

چین نے نیو جنریشن میٹرولوجی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔

چین خبر رساں ایجنسی شین ہوا کے مطابق "فِنگ یُن4 بی ” نامی سیٹلائٹ کو لانگ مارچ۔3 بی راکٹ کے ذریعے صوبہ سی چوان کے شی چنگ سیٹلائٹ اسٹیشن سے خلاء میں بھیجا گیا ہے۔

خبر کے مطابق سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا ہے۔ اس نیو جنریشن سیٹلائٹ کو موسمیاتی پیشن گوئی، موسمیاتی تجزئیے اور ماحول و آفات کی مانیٹرنگ کے لئے استمال کیا جائے گا۔

سیٹلائٹ کو چین کا محکمہ موسمیات کنٹرول کرے گا

مذکورہ "فِنگ یُن4 بی ” سیٹلائٹ دسمبر 2016 کو خلاء میں بھیجے گئے "فِنگ یُن4 اے ” سیٹلائٹ کے ساتھ مل کر موسمیاتی مانیٹرنگ نیٹ ورک تشکیل دے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں