ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں، میں ان لالچوں سے بالا ترہوگیا ہوں، شاہ محمود

ملتان:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 36 سال مسلسل سیاست کی اور اپنا دامن صاف رکھا جب کہ لوگ ایم این اے اور وزیر بننا چاہتے ہیں تاہم میں ان لالچوں سے بالا تر ہوگیا ہوں، اب سیاست صرف بڑے مقصد کے لیے کروں گا، ذاتی مفاد کے لیے سیاست نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ تین مرتبہ خانہ کعبہ اورتین مرتبہ آقائے دوجہاں کے حجرے میں گیا ہوں، مجھ میں کوئی خوبی نہیں ہے یہ سب میرے مالک کا کرم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کی حیثیت پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہے، عمران خان جب شوکت خانم اور نمل کے لیے نکلے تو انہیں پتہ چلا کہ لوگ گلے سڑے نظام سے تنگ آ چکے ہیں، ایک دور تھا جب عمران خان کی پارٹی کا ٹکٹ کوئی نہیں لیتا تھا جب کہ 2023 کے الیکشن میں بھی اونٹ اسی کروٹ بیٹھے گا، یہ میری پیشن گوئی ہے سب لکھ لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں