ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی قوتوں نے 17 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی قوتوں نے  مقبوضہ دریائے اردن کے مٖغربی کنارے اور مشرقی القدس میں 17 فلسطینی شہریوں کو زیر ِ حراست لے لیا۔

اسرائیلی قوتوں نے  رات گئے  مذکورہ علاقوں  میں رٹ کی۔

فلسطینی سرکاری خبر ایجنسی وافا کی خبر کے مطابق  مشرقی القدس سے 7 جبکہ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے 10 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ان افراد میں موضع  الا حضر  کے دو زخمی فلسطینی نوجوان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب  اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں درجنوں انتہا پسند یہودی مسجدِ اقصی کے صحن میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی پولیس کا تحفظ حاصل ہونے والے 72 یہودی کچھ مدت بعد مسجد ِ اقصی سے چلے گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں