ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں ٹرین حادثے پر ترکی کا اظہارِ افسوس

ترکی نے  پاکستان میں  ٹرین حادثے میں 38 سے زائد افراد  کی ہلاکتوں پر  اظہارِ افسوس  کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے گوٹکی میں رونما ہونے  والے ٹرین حادثے میں 38سے زائد اموات اور بھاری تعداد میں زخمی ہونے  کی اطلاع  پرہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس حادثے  میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت اور  زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعاگو ہیں اور حکومتِ پاکستان و برادر پاکستانی عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں