ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت نے ایک شاندار بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے ایک شاندار بجٹ پیش کیا جس میں  کمزور طبقے  کو خصوصی  آسانیاں اور مراعات دی گئی ہیں۔

وزیراعلی  نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کی بدولت استحکام کی جانب گامزن  معیشت مزید مضبوط ہوگی، حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت تمام معاشی اشارے مثبت  ڈگر پر بڑھ رہے ہیں ، بجٹ میں  شامل عوام دوست اقدامات پر اپوزیشن کارویہ ملکی مفادات سے متصادم ہے، بہترین اور متوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے عیاں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا  کہ حزب اختلاف  پاکستان کو  معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھنا چاہتی، بجٹ پر سیاست چمکانا انہیں زیب نہیں دیتا، معیشت میں بہتری کے حقیقی اعداد و شمار دیکھ کر اس ٹولے کے ہوش اڑ چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں