ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہوتو امن قائم رہ سکتا ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم امن واستحکام کے ساتھ کھڑے ہیں، امن واستحکام سے پاکستان اور افغانستان سمیت سارے خطےکافائدہ ہے، جنگ وقتل غارت سے بہت نقصان ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن کے لئے اچھی مفاہمت قائم ہوچکی ہے، ہم نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی اور اگر افغانستان کی سرزمین بھی کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا گیا تو امن قائم رہ سکتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں