ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق، خطے کے تمام مسائل کے حل کے لیے بغداد میں تمام ہمسایہ ممالک کے سربراہان یکجا ہوں

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے تمام تر مسائل کے حل کے لیے ہمسایہ ممالک کو بغداد میں اکٹھا کرتے ہوئے ڈائیلاگ اجلاس منعقد کرنے کی اپیل کی۔

عراقی وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق ، حسین نے اپنے مصری ہم منصب سمیع شکری سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں ملاقات کی۔

جس دوران خطے میں مؤثر کردار کے یقین کے ساتھ  عراق  کی مصر سے مشاورت میں تقویت لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

حسین نے بغداد  میں خطے کے تمام مسائل حل کرنے کے نقطہ نظر کو یکجا کرنے اور بات چیت کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کے لئے عراق کے ہمسایہ ممالک کو اکٹھا کیے جانے کی اپیل کی۔

اس ڈائیلاگ فریم میں بحرانوں اور تمام تر مسائل کے حل کے لیے کام کرنے استحکام اور سلامتی کے تحفظ  کی خاطر جدوجہد کرنے کو لازمی قرار دیتے ہوئے حسین نے بتایا کہ  مسائل کو مزید بڑھانا خطے کے بالکل مفاد میں نہیں ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں