ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو ہمارے ساتھ محاذ آرائی سے اجتناب برتے:چین

بیجنگ حکومت نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ چین کو خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تنازعہ کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

خبر کے مطابق،چین نے اس عہد کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اُس منظم چیلنج کا مقابلہ کرے گاجو نیٹو کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہو رہا ہے۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ روز مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رہنما ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا تھا کہ چین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے ساتھ ساتھ خلائی اور سائبر جنگی صلاحیتوں میں اضافہ عالمی امن کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

تاہم چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو عقلیت پسندی سے کام لینا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں