ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

 اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ 

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست مئی کے مہینے کیلئے کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 67 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار 73 ارب 62 کروڑ روپے  لاگت آئی، سب سے مہنگی بجلی 21 روپے 68 پیسے میں ڈیزل سے پیدا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 14 روپے 33 پیسے فی یونٹ میں فرنس آئل پربجلی پیدا کی گئی، ایل این جی پر10 روپے 4 پیسے فی یونٹ پربجلی پیدا ہوئی، ایٹمی بجلی کی پیداواری لاگت 1 روپے 13 پیسے فی یونٹ رہی اور13 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لائسزکی نظرہوئی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا 29 جون کوسی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں