ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب؛ وزرا، افسروں کے بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ سال کیلیے کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی جس کے تحت وزیروں کے گھروں اور افسروں کے دفاتر کی تزئین وآرائش پرپابندی ہو گئی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکاری اخراجات کو کم کیا جائے گا، وزرا اور افسروں کے بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی ہو گی، وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے دورے بھی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پالیسی کے روشنی میں سرکاری دفاتر کی تزین وآرائش، ایئر کنڈیشنر اور جنریٹر کی خریداری پر بھی پابندی ہو گی، نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے اسٹیرٹی کمیٹی سے رجوع کرنا ہوگا،اس پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے سینٹرل پنجاب میں ہوگا، جنوبی پنجاب کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں