ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے روس پر اقتصادی پابندیو ں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

یورپی یونین نے ، کریمیا اور سیواس توپول  کے غیر قانونی الحاق کے باعث  روس پر عائد کردہ پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کا   فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کو مذکورہ معاملے میں کوئی تبدیلی نہ آنے    کے جواز میں 23 جون 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کی  رو سے توسیع کردہ پابندیوں کے  ما تحت یورپی یونین کے شہری اور فرمیں کریمیا اور سواستوپول علاقوں کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں نہیں کر سکیں گی۔

یورپی فرمیں  مذکورہ علاقوں کے ساتھ  تجارتی کاروائیوں سے قاصر  ہیں ، خاصکر قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے خدمات فراہم کرنے کی ممانعت ہے علاوہ ازیں  ٹیلی کیمیونیکشن  اور توانائی کے شعبے میں استعمال کی  جانے والی بعض  مصنوعا ت  کی برآمدات پر بھی پابندی عائد ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں