ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: بم حملہ 5 شہری ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں بم حملے کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

قندھار پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان جمال ناصر بارکزئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل میوند کے علاقے گیج کاریز میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت اڑا دیا گیا جب شہریوں کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

بارکزئی کے مطابق حملے میں 5 شہری ہلاک اور18 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں