ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران، آیت اللہ خامنائی نے 5 ہزار سے زائد قیدیوں کو عام معافی دے دی

ایرانی پیشوا آیت اللہ خامنائی  نے  5 ہزار سے زائد قیدیوں کی معافی یا پھر سزاؤں میں تحفیف لانے واے بل کی منظوری دے دی۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق  جو ڈیشری پاور کے چیئر مین ابراہیم رئیسی  کی جانب سے سول و عسکری عدالتوں  کی جانب سے سزائیں صادر کیے جانے والے 5 ہزار 156 قیدیوں کی سزاؤں میں نرمی  اور ان کو معافی دینے پر مبنی  تجویز  کو خامنائی نے قبول کر لیا۔

اما م رضا کے جنم دن اور ہفتہ انصاف کی وساطت سے  قبول کردہ معافی  بل  انقلابی عدالتوں، سرکاری فوجداری عدالتوں اور مسلح افواج کی عدالتوں   کی جانب سے  سزائیں دیے جانے والے  قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے۔

ایرانی   منشور کی110 شق کی رُو سے خامنائی کو قیدیوں کو عام معافی دینے کا حق حاصل ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں