ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کی اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنےکی تیاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے پانچ سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے اثاثوں اور آمدن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنےکی تجویز ہے جس کے تحت نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے پانچ سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس کمشنرز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف کسی بھی سال کے ریٹرن کی تحقیقات کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ریٹرن پر پانچ سال کی مدت ختم کرنےکی تجویز بھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں