ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹروں کا فضل الرحمان کو چند روز اسپتال میں رہنے کا مشورہ

 کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے چند روز مزید اسپتال میں زیر علاج رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان جے یوآئی (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، ان کی متعدد ٹیسٹ رپورٹس آگئی ہیں، چند رپورٹس کا انتظار ہے، ڈاکٹرز نے چند روز مزید مولانا فضل الرحمان کو اسپتال میں زیر علاج رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے خیرہت دریافت کی، جے یو پی کے شاہ اویس نورانی، (ن) لیگ کے سنئیر رہنما سردار ایازصادق نے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان جے یوآئی (ف) نے علماء کرام، کارکنان اور پاکستانی قوم سے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی درخواست کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں