ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: بائے ہٹن ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

چین کے جنوب مغرب میں تعمیر کئے گئے دیو ہیکل بائے ہِٹن ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار دینا شروع کر دی ہے۔

چین کے مرکزی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق  دریائےیانگ زی کی ایک شاخ پر واقع بائے ہِٹن ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کی پہلی دو ٹربائنوں نے  تین روزہ تجرباتی کام کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

جولائی 2022 تک منصوبے کی تکمیل متوقع ہے۔ مکمل ہونے پر یہ پلانٹ 16 یونٹوں پر مشتمل ہو گااور  دریائے یانگ زی پر باسفورس بیراج کے بعد ہائیڈروالیکٹرک توانائی  کی پیداواری صلاحیت کے اعتبار سے دوسرا بڑا پلانٹ ہو گا۔

چار سال میں مکمل ہونے والا بائے ہیٹن ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ، 289 میٹر بیراج کی بلندی کے اعتبار سے چین کے بڑے ترین اور مشکل انجینئرنگ والے منصوبوں میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں