ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

كوئٹہ میں مرغی كا گوشت پھر مہنگا

كوئٹہ میں برائلر مرغی كا گوشت ایک با رپھر مہنگا ہوگیا اور فی کلو 330 روپے فروخت ہونے لگا۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا، فی کلو گوشت 250 روپے سے بڑھ کر 330 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پولٹری ایسوسی ایشن كے مطابق مال لاہور اور كراچی سے مہنگا آرہا ہے جس كی وجہ سے انہیں  نرخ بڑھانے پڑے۔

دوسری جانب شہریوں كا كہنا ہے كئی ماہ سے پولٹری كے نرخ بڑھے ہوئے ہیں اور انہیں مہنگے داموں  مرغی كا گوشت فروخت كیا جارہا ہے، كوئی بھی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے ضلعی حكومت بھی اس جانب كوئی ایكشن لینے كو تیار نہیں جب كہ جس طرح سے نرخ كم كرنے كے لئے پیر كے روز ناغہ كا اعلان كیا گیا تھا وہ بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں