ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان: ترکی میں 50 ملین سے زائد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہیں

صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں  کلیدی ترین ہتھیار ویکسینشن کے حوالے سے بتایا  ہے کہ ترکی میں 50 ملین سے زائد  ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

جناب ایردوان نے سماجی رابطوں  کے پیج پر لکھا ہے کہ ’’ کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں مؤثر ترین   اقدام  ویکسین ہے، اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ  ہم نے 50 ملین سے زائد ویکسین لگا دی ہیں۔  ہمارے مضبوط شعبہ  حفظانِ صحت ،  عملےکی کوششوں اور قوم کی حساسیت  کے ساتھ ساتھ  عنقریب  مقامی  ویکسین ٹرکو واک  کی بدولت  کورونا وبا کے خلاف جنگ کو مزید طاقتور اور مصمم طریقے سے جاری  رہے گی، ہم ترکی کو کہیں صحت مند مستقبل تک لیجائیں گے۔ ‘‘

دوسری جانب  کووڈ۔ 19 جدوجہد کےدائرہ عمل میں شعبہ صحت کے عملے سمیت 50  سال سے زائد  عمر کے افراد کو   تیسری خوراک  دینے کا عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔

ایدرنے، کرک لیر ایلی اور تیکر داع  میں  عوام  آن لائن وقت طے کرتے ہوئے   اسپتالوں اور  فیملی ہیلتھ سنٹرز میں  ویکسین لگوا رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں