ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولگام: آبشار میں چھلانگ لگا کر نوجوان کی خودکشی

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)کولگام کے گاوں سنی گام سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان سہ پہر اہربل آبشار کے قریب دیکھا گیا اور پلک جھپکتے ہی اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سیاحتی مقام اہربل میں آج ایک 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اہربل آبشار میں کود کر خودکشی کر لی۔کولگام کے گاں سنی گام سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان آج سہ پہر اہربل آبشار کے قریب دیکھا گیا اور پلک جھپکتے ہی اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ آس پاس موجود نوجوانوں نے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ ہلاک ہو گیا۔
ادھر منزگام پولیس اسٹیشن میں لڑکے کی خودکشی کے بعد ہی ایک کیس درج کر کے تحققات شروع کر دی گئی ہے۔
حالیہ ماہ میں وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران، وہیں ماہرین معاشی پریشانی، منشیات کے استعمال اور گھریلو تشدد کو خودکشی کے واقعات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں