ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین اور جنوبی کوریا میں موسلا دھار بارشیں، دریاوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے

چین کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں اور دریاوں میں طغیانی کی وجہ سے 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق چِنگ چونگ میں 6 دریاوں میں طغیانی کے نتیجے میں پانی کی سطح وارننگ لیول تک پہنچ گئی ہے۔

سیلاب کی وارننگ جاری ہونے کے بعد  ساحلی و نشیبی علاقوں سے شہریوں کی فوری طور پر منتقلی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری طرف جنوبی کوریا کے جنوب میں شدید بارشوں کی وجہ سے  2 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں اور 120 کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے مکانات اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع  اور ٹرین  کی سہولت معطل ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں